اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 65 پیسے کمی کی تجویز

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 65 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، نیپرا  نے درخواست موصول ہونے کے بعد سماعت کے لئے 27 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے سماعت کے دوران اگر اس درخواست کی منظوری دے دی جاتی ہے تو ماہِ دسمبر میں صارفین کو بجلی کے بلوں میں کمی کا فائدہ ملے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر منظوری مل جاتی ہے تو دسمبر کے بلوں میں صارفین کو 65 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا، جس سے عوام کو مالی طور پر سہولت حاصل ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے