اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ورچوئل ایسٹس کی شفاف اور محفوظ ریگولیشن حکومت کی ترجیح ہے: وزیر خزانہ

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) حکومت کا ورچوئل ایسٹس کے فریم ورک کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا عزم، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا دورہ کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ورچوئل ایسٹ اتھارٹی حکام کی جانب سے ورچوئل ایسٹس کے ریگولیٹری فریم ورک پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق مرحلہ وار پالیسی، گورننس سٹرکچر اور ڈرافٹ گائیڈ لائنز پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پی وی اے آر اے کی کارکردگی کو سراہا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ورچوئل ایسٹس کی شفاف اور محفوظ ریگولیشن حکومت کی ترجیح ہے، وزیر خزانہ نے پی وی اے آر اے کے انتظامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریگولیٹری اداروں کی مضبوطی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ضروری ہے۔چیئرمین اتھارٹی نے کہا کہ ذمہ دارانہ انوویشن اور مضبوط حفاظتی اقدامات کیلئے پُرعزم ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ایسٹ میں عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی مضبوط ہو رہی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے