اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

18 Nov 2025
18 Nov 2025

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم  نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا، ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا، جس کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی نوٹس کے باوجود ملزم کیوں پیش نہیں ہوا؟ وکیل نے کہا کہ اگر عدالت کہے تو ابھی ملزم کو بلا لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نوٹس ملزم کو ہوا تھا وکیل کو نہیں۔

عدالت نے عدم پیشی پر ملزم علی حسن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے