17 Nov 2025
(لاہور نیوز) سلامت پورہ چرچ والی گلی،کمپریسرریپئرنگ کی دکان میں سلنڈرپھٹ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ویلڈنگ گیس کاسلنڈرپھٹنےسے ایک شخص جاں بحق، 2 افرادزخمی ہو گئے۔
زخمیوں کوطبی امدادکیلئےسروسزہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش پولیس کی تحویل میں دے دی گئی۔
