اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب

17 Nov 2025
17 Nov 2025

لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لیں۔

آوارہ کتوں سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کیلئے ویکسین فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میو ہسپتال میں 14 ماہ کے دوران کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، میو ہسپتال میں 24 ستمبر 2024 سے اب تک 1796 مریض لائے گئے۔

جسٹس خالد اسحاق  نے رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، متعلقہ محکمے رپورٹس جمع کرائیں۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ آوارہ کتوں کے خلاف انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی، مختلف علاقوں میں بچے باہر نہیں نکل سکتے، خوف زدہ ہو چکے ہیں، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

عدالت نے حکم دیا کہ لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ صحت ایک اجلاس کریں، ہمیں چھ نکاتی ٹی او آرز فراہم کریں، متعلقہ محکمے آئندہ سماعت پر رپورٹس جمع کرائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے