اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ترغیب دینا ہے۔

ماہر امراضِ سینہ (پلمونالوجسٹ) ڈاکٹر حسین کے مطابق سردیوں کے موسم میں بچوں اور بزرگوں میں نمونیا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، کھانسی، سانس پھولنا یا اکھڑنا نمونیا کی نمایاں علامات ہیں۔

ڈاکٹر حسین  نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ اگر سانس لینے میں دشواری، کھانسی یا بلغم آنے کی شکایت ہو تو فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کو مختلف دائمی امراض لاحق ہیں، انہیں نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوانی چاہئے۔

ڈاکٹر حسین  نے مزید کہا کہ شہری سردی سے بچاؤ، مناسب لباس کے استعمال، ہاتھوں کی صفائی اور متوازن غذا کے ذریعے بھی اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے