اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فلور ملز ایسوسی ایشن کا جڑواں شہروں میں آٹے کی ترسیل روکنے کا فیصلہ واپس

09 Nov 2025
09 Nov 2025

(لاہورنیوز)فلور ملز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں میں آٹے کی ترسیل روکنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ڈی سی آفس میں ہونے والے اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے نمائندے شریک ہوئے، جس میں آٹے کی سپلائی سے متعلق مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جس میں انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز ایسوسی ایشن کو چوکر پر پابندی ختم کرنے اور آٹا پرمٹ کے اجرا کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کی فلور ملز کے گندم پرمٹ فوری طور پر بحال کرنے اور راولپنڈی کی فلور ملز کو بھی گندم پرمٹ کے اجرا کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اے ڈی سی نے فلور ملز پر تعینات پیرا فورس کے خاتمے اور فلور ملز کے خلاف درج ایف آئی آرز اور بھاری جرمانوں پر نظرِ ثانی کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے اجلاس کے بعد کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے بعد آٹے کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے