08 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب میں ٹھیکے پر دیئے گئے مڈل سکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ہی جماعت میں پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے سکولوں کو مخلوط تعلیم کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم بعض سکولوں نے اسے نظر انداز کر دیا۔
پی ای ایف حکام کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کے مخلوط داخلوں پر سخت کارروائی کی جائے گی اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کو معاوضوں کی ادائیگی روک دی جائے گی۔
متعلقہ سکولوں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
