اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹرفارآٹزم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس،اہم فیصلے

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(ویب ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعلیٰ سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹرفارآٹزم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی فلاح اور بحالی کے حوالے سے تاریخی فیصلے کئے گئے۔

مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنے گا،خصوصی بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی اب بالکل مفت دی جائے گی۔

آٹزم سکول میں بچوں کو فری یونیفارم، فری سکول میل ،پک اینڈ ڈراپ مفت دیا جائیگا۔ سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں آٹزم ٹیچر ٹریننگ ،ریسرچ کا ریسورس سنٹر قائم ہوگا۔

 اجلاس میں سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں داخلوں ،سٹاف بھرتی کا عمل فوری شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ایوننگ شفٹ میں سیلف فنانسنگ پر آٹسٹک بچوں کو تھراپی سروسز کی سہولت بھی دی جائے گی۔

 اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، سیکرٹری ایجوکیشن نے شرکت کی۔ سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے