اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیک ویلی کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہورنیوز)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا، ٹیک ویلی کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح ہو گیا۔

معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے حکومت پاکستان، گوگل، ٹیک ویلی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نئی پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنانا ہے، گوگل اور پاکستان کا  سٹریٹجک اشتراک ایک لاکھ ڈویلپرز کو فنی مہارت کی تربیت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، اے آئی لیڈرز فیلوشپ پروگرام کے تحت 100 اداروں کو اے آئی کے استعمال میں مدد فراہم کی جائے گی۔

 وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ موبائل ایپس، ڈیجیٹل سروسز اور ای کامرس کے ذریعے 2030 تک سالانہ 6.6 ارب ڈالرز کی برآمدات متوقع ہیں، ایک سال کے اندر مکمل اسمبلی لائن کا قیام اور معروف ٹیک کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل معیشت و ترقی کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے 2026 سے مقامی سطح پر اساتذہ اور طلبا کے لیے سالانہ 5 لاکھ لیپ ٹاپس تیار کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے