29 Oct 2025
(ویب ڈیسک) ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھ کر 419862 روپے ہو گئے، اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 359963 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے کے اضافے سے 5034 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3975 ڈالر کا ہو گیا۔
