28 Oct 2025
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سونا 80 ڈالر کی کمی کے بعد 3990 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان برقرار ہے۔
گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ 4080 ڈالر فی اونس تھے اور مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کا ریکارڈ کیا گیا تھا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 8 ہزار سے 9 ہزار روپے فی تولہ کمی متوقع ہے۔
