اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آر ایل این جی ٹیرف پر گھریلو کنکشنز لگانے کا عمل سست روی کا شکار

28 Oct 2025
28 Oct 2025

(لاہور نیوز) آر ایل این جی ٹیرف پر گھریلو گیس کنکشنز لگانے کے معاملے میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

لاہور ریجن کے مختلف دفاتر میں صارفین کی بڑھتی ہوئی درخواستوں کے باعث کام کا دباؤ اور رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلز سٹاف کی کمی کے باعث ڈیمانڈ نوٹسز کے اجراء میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے ہزاروں صارفین پریشانی کا شکار ہیں، کمپنی انتظامیہ  نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیلز سٹاف کو رات 9 بجے تک دفاتر میں کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیموں کی سست روی کے باعث اب تک 25 ہزار ارجنٹ واؤچر جمع کروانے والے صارفین کو ڈیمانڈ نوٹسز جاری نہیں کئے جا سکے، لاہور ریجن ایسٹ میں اب تک صرف 500 سے زائد کنکشنز جبکہ لاہور ریجن ویسٹ میں 900 سے زائد کنکشنز لگائے جا چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے 25 ہزار روپے کا ارجنٹ واؤچر جمع کروانے کے بعد انہیں ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، تاہم نارمل درخواستیں دینے والے صارفین کو تاحال انٹرٹین نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 5 مرلہ گھر کے لئے کنکشن حاصل کرنے پر 46 ہزار 500 روپے جبکہ 10 مرلہ گھر کے لئے 48 ہزار روپے جمع کروانے ہوں گے۔

سٹاف کی شدید کمی کے باعث ملازمین اور صارفین دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عملے کی تعداد بڑھانے اور سسٹم کو مؤثر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے