26 Oct 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں مجاہد سکواڈ نے دوران ناکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 50 کلو مرده بکرے کا گوشت برآمد کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ مٹن گوشت کی سپلائی کرنیوالا ملزم اشفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم رکشہ میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا۔۔
اطلاع ملنے پر مضر صحت گوشت کی تلفی، دیگر کارروائی کیلئے محکمہ فوڈ بھی موقع پر پہنچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی مجاہد سکواڈ کا کہنا تھا کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔
