اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے: نواز شریف

26 Oct 2025
26 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، مسلم لیگ کے رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتحال کے علاوہ پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا،مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے