25 Oct 2025
(ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کے درمیان ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کی بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہو گی۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی۔
اس کے علاوہ کراچی جانے والی قراقرم، پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس اب براستہ لاہور سے ساہیوال کراچی جائیں گی، جبکہ ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال، لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ اور فیصل آباد کے راستے اپنی منزل پر پہنچے گی۔
