اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کے ساڑھے نو سو سے زائد کارکنان گرفتار

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(لاہور نیوز) کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد میں شریک ہونے والے سیکڑوں فسادی کارکنوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

صوبائی حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق لاہور سے کالعدم ٹی ایل پی کے 954  کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو سب تشدد  کے واقعات میں ملوث تھے، ان لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کالعدم قرار دے دی گئی ٹی ایل پی کے دیگر مفرور کارکنوں کو بھی تلاش کرنے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہے،  تشدد میں براہ راست ملوث پائے گئے افراد کی ٹارگٹ لسٹ میں ساڑھے تین ہزار کے قریب افراد پولیس کو مطلوب ہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رضوی برادران کو  جلد گرفتار کرلیں گے، پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر کالعدم کر دیا ہے۔

اب ٹی ایل پی پرپابندی کی منظوری کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائےگا، وزارت قانون پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی، سپریم کورٹ سے ریفرنس منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرے گا اور اس پر پابندی لگادی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ سے منظوری کے بعد 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائے گا تاہم سپریم کورٹ ٹی ایل پی پر پابندی کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے