اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا انسداد سموگ کریک ڈاؤن،775 ملزمان گرفتار

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن 'سموگ سے پاک صوبہ پنجاب' ہے، اس حوالے سے پنجاب پولیس کی انسداد سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 824 مقدمات درج، 775 ملزمان گرفتار کئے گئے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں 41 ملزمان گرفتار، 34 مقدمات درج کیے گئے۔

شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند ، 283 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے