اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) شہر میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا، گلے پر ڈور پھر گئی ۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی، نعمان یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔

نعمان میڈیکل ریپ تھا، مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا،مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

حکومت پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہ دے: والد نعمان یوسف

نوجوان نعمان یوسف کے والد نے بتایا کہ نعمان یوسف میڈیکل سٹور سے رات 2 بجے آرہا تھا، رات 2 بج کر 26 منٹ پر کال آئی کہ نعمان یوسف کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے،ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ میرے بیٹا وفات پا چکا ہے۔

غمزدہ والد کے مطابق ڈور پھرنے سے میرے بیٹے کی گردن کٹ چکی تھی، حکومت پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہ دے تاکہ کسی اور کا بیٹا نہ مرے، میرے جگرکا ٹکڑا تو چلا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے