اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 165 مستحق جوڑوں کی شادی کی تقریب

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی کروائی گئی۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب، دھی رانی پروگرام، کے تحت گوجرانوالہ میں منعقد اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت امسال 5 ہزار سے زائد شادیاں کروائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دولہا دولہن کو عروسی جوڑا بھی تحفہ میں دیا گیا ہے، نوبیاہتا شادی شدہ جوڑوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کی اجتماعی شادی کی تقریب میں 17.مسیحی جوڑے بھی شامل تھے، نوبیاہتا جوڑوں میں گوجرانوالہ سٹی کے 15، صدر کے 21، کامونکی کے 29، نوشہرہ ورکاں کے 46 اور وزیرآباد کے 54 جوڑے شامل تھے۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار بلال فاروق تارڑ، وقار چیمہ، عدنان چٹھہ، قیصر اقبال سندھو، عمران خالد بٹ، عمر فاروق ڈار، محمد نواز چوہان، عمانوئل اطہر نے شرکت کی۔

تقریب میں مس سونیا عاشق ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید اختر محمود ،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اے سی وزیر آباد زرقون ،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف اور بذریعہ اے ٹی ایم کارڈز سلامی کی رقم دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام تاریخ ساز فلاحی انیشیٹو ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عظیم مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو چنا ہے اور قائدانہ صلاحیتیں بھی عطا کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام نے معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا ہے، پنجاب دھی رانی پروگرام کا انعقاد والدین کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے نہ ختم ہونے والی دعاؤں کی بنیاد ہے۔

والدین اور نوبیاہتا جوڑوں نے اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کے انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے