(لاہور نیوز) جناح ہسپتال سے شہری کی گاڑی چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، گوجرانوالہ کا رہائشی محمد سعود بیوی کا چیک اپ کروانے جناح ہسپتال آیا تھا۔
جناح ہسپتال کی پارکنگ میں شہری نے گاڑی کھڑی کی، پرچی لی، کچھ دیر بعد چور آیا، گاڑی کا لاک کھولا اور گاڑی بآسانی لے اڑا۔
گاڑی چوری واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی فوٹیج میں چور کو پارکنگ عملہ سے بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چور کچھ دیر بحث کے بعد بغیر ٹوکن اور کاغذات دکھائے گاڑی لے جاتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں خیبر کار نمبر ایس ٹی جی 721 کو گیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
شہری محمد سعود کا کہنا تھا کہ گاڑی پارکنگ عملہ کی ملی بھگت سے چوری ہوئی، متاثرہ شہری نے گاڑی چوری کے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی۔
درخواست کے متن میں بتایا گیا کہ پارکنگ ٹھیکیدار نے کار پارکنگ ٹوکن نمبر 17 جاری کیا، شلوار قمیض پہنے شخص بآسانی کار چوری کر کے لے گیا۔
