اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان میں نفرت اوردہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر اعظم

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نفرت اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا  ہندوبرادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے،پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دیوالی خوشی،امن اوررواداری کا خوبصورت پیغام ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت کےشعبےمیں اقلیتوں کی نمایاں خدمات ہیں، مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کے نمائندے موجود ہیں، قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کا حصہ ہے، قومی اقلیتی کمیشن کو مزید فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے خصوصی سکالرشپس حکومت کی ترجیح ہے، یوتھ پروگرام کے تحت بھی اقلیتوں کومواقع فراہم کیےجا رہے ہیں، بجٹ میں اقلیتوں کےلیےخصوصی حصہ مختص کیا گیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتی برادری پر فخر اور ناز ہے، پاکستان اُجالوں، امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے، پاکستان میں نفرت اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قوم پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم نے تقریب میں ہندوبرادری کے ہمراہ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے