اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آخری رکاوٹ ختم: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر گورنر کے دستخط

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی، گورنر پنجاب نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیئے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا جس پر دستخط کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی، الیکشن کمیشن اب نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کر رکھا ہے، ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے