اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب کا محدود پیمانے پر بسنت منانے کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے محدود پیمانے پر بسنت منانے کیلئے قانون میں ترمیم کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

اندرون شہر میں دو روز کیلئے محفوظ بسنت منانے کی اجازت دینے کے معاملے پر قانون میں ترمیم کا فیصلہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب ایک سال میں دوسری بار کائیٹ فلائنگ آرڈیننس میں ترمیم کرے گی، فروری 2026 میں ہونے والی بسنت کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے گی، ترمیمی بل کی تیاری میں بسنت کی اجازت ڈی سیز کے سپرد کی گئی ہے، اس سے قبل حکومت قانونی طور پر 15 روزہ بسنت کی اجازت دیتی تھی۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سے پہلے 2 بار کائیٹ فلائنگ آرڈیننس قوانین میں ترمیم کی گئی تھی، کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 میں 2009 اور جنوری 2025 میں ترمیم کی گئی، جنوری 2025 کی ترمیم میں حکومت پنجاب اور ڈی سی بسنت کی اجازت نہیں دے سکتے، جنوری 2025 میں بسنت پر مکمل پابندی لگانے کی ترمیم کی گئی، اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر  نے بسنت سے متعلق نئی سفارشات حکومت کو پیش کیں۔

سفارشات کے مطابق اندرون لاہور میں صرف 2 روز ہفتہ اور اتوار کیلئے محدود بسنت کی اجازت تجویز کی گئی ہے جن میں گریٹر اقبال پارک ، شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ، رنگ محل وغیرہ کے علاقے شامل ہیں، تیز دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی، صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی، ڈور، پتنگوں پر بار کوڈ لازمی قرار، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

علاوہ ازیں، بسنت والے علاقوں میں موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے، موٹرسائیکل سواروں کیلئے سیفٹی اینٹینا اور گلے کے کور لازمی ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے