اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) سریلی آواز کی مالک زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کا جنم بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں 1935 ءمیں ہوا، تقسیم کے بعد ان کا خاندان امرتسر سے لاہور آ کر آباد ہوگیا، ان کا تعلق موسیقی کے کسی بڑے اور روایتی گھرانے سے نہیں تھا تاہم زبیدہ خانم نے جو گایا وہ امر ہوگیا۔

زبیدہ خانم نے 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور 250 سے زیادہ گیت ریکارڈ کرائے۔

ماضی کی معروف گلوکارہ نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا، چند فلموں میں بطور معاون اداکارہ بھی جلوہ گر ہوئیں۔

سریلی آواز کی مالک زبیدہ خانم 19 اکتوبر 2013ء کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں، لیکن اپنی سریلی آواز کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے