اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال 30 شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بھی بڑھ گیا

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(مدثر علی رانا) رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے 71 برآمدی شعبوں میں سے 30 شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق جیولری، فرنیچر، کارپٹ، کیمیکلز و فارماسیوٹیکل مصنوعات، پلاسٹک مواد ، تمباکو، بیجوں کے تیل، کاٹن کپڑے، کروڈ پٹرولیم مصنوعات، چاول اور سبزیوں سمیت کئی اہم برآمدی شعبے متاثر ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق خوراک کے شعبے کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چاول کی برآمدات میں 42 فیصد اور باسمتی چاول میں 43.6 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

سبزیوں کی برآمدات میں 41 فیصد کمی جبکہ تمباکو کی برآمد میں 48 فیصد کمی سامنے آئی، میوہ جات اور تیل دار بیجوں کی برآمدات تقریباً 68 فیصد کم ہوئیں، کاٹن کپڑوں کی برآمد میں 14 فیصد، کارپٹس و میٹس میں 12 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات 7 فیصد، ٹرانسپورٹ آلات کی 38 فیصد، جیولری کی 98 فیصد اور فرنیچر مصنوعات کی 12 فیصد کم ہوئیں، دستکاری مصنوعات کی برآمد میں بھی 94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ان 30 شعبوں کی برآمدی گروتھ میں کمی کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہرین  نے اس رجحان کو عالمی معاشی دباؤ، درآمدی لاگت میں اضافے اور توانائی بحران سے جوڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے