16 Oct 2025
(لاہور نیوز) سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ، آج فی تولہ سونا مزید 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
بائیس قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 17 ہزار 541 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، اکیس قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 562 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
چاندی 7 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔
