اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیاں سونے کے بھاؤ بکنے لگیں، ٹماٹر اچانک مہنگے ، ہوشربا قیمت

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں تاحال کنٹرول میں نہیں آ سکیں، شہر میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ متعدد دکانوں پر دستیاب ہی نہیں۔

آلو، پیاز، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن بازار میں 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پیاز 85 روپے کے بجائے 120 روپے، جبکہ ٹماٹر سرکاری ریٹ 170 کے برعکس 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ لہسن کی سرکاری قیمت 220 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 300 روپے، ادرک 640 کے بجائے 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 مٹر 390 کی جگہ 430 روپے، کریلا 150 کی بجائے 220 روپے ، ٹینڈے 200 کے سرکاری نرخ مگر 240 روپے،میتھی 180 روپے مقرر لیکن 250 روپے،گرما 170 کی بجائے 200 روپے،انگور 270 کی جگہ 300 روپے،امرود 240 کی بجائے 250 روپے، سیب 180 روپے مقرر مگر 250 روپے، کیلا 150 روپے درجن کی بجائے 230 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے