تجارت
وزیر اعلی پنجاب کا بڑا اقدام: کاروباری افراد کیلئے خوشخبری ؛’ای بز‘ پورٹل کا آغاز
14 Oct 2025
14 Oct 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاروباری افرادکیلئےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام دیتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے"ای بز"پورٹل کاآغازکردیاہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ ای بز کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کیلئےانقلابی قدم ہے۔ای بز سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
رجسٹریشن، لینڈ یوز کنورژن کی آن لائن سہولت بھی فراہم کرتا ہے، کاروباری افراد دفاتر یا گھروں میں بیٹھ کرسہولتیں حاصل کر سکتے ہیں، ای بز مزید شفاف،مؤثر اور کاروبار دوست پنجاب میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
