14 Oct 2025
(لاہور نیوز) گریڈ 22 کے محمد اقبال کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
محمد اقبال چیئرمین ایف بی آر کی بیرون ملک رخصت پر اضافی چارج سنبھالیں گے، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال 20 سے 25 اکتوبر تک بیرون ملک رخصت پر ہوں گے۔

ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 22 کے محمد اقبال ایف بی آر میں ممبر ایڈمن و ایچ آر تعینات ہیں، اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
