اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم: پہلے روز 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی

14 Oct 2025
14 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز قابلِ ذکر پیشرفت ہوئی، جہاں 4 لاکھ 20 ہزار 221 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت کوآرڈینیٹر نیشنل ای او سی کیپٹن (ر) محمد انوار الحق، ای او سی کوآرڈینیٹر عدیل تصور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈبلیو ایچ او کے مبصرین اور دیگر متعلقہ حکام  نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے بتایا کہ 6 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں لاہور میں مہم کے دوران متحرک ہیں، پہلے روز 87 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، 31 ہزار 140 مہمان بچوں، 57 ہزار 170 سکول بچوں اور 11 ہزار 809 سیلاب زدہ علاقوں کے بچوں کو بھی پولیو ویکسین دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ ہدایت کی گئی کہ رہ جانے والے ہر بچے کو ٹریس کرکے  پولیو ویکسین دی جائے، مہمان اور "زیرو ڈوز" والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے، انکار کرنے والے والدین سے مؤثر انداز میں بات چیت کر کے قائل کیا جائے۔

کیپٹن (ر) محمد انوار الحق نے کہا پولیو کیسز کی تعداد اب تک کی کم ترین سطح پر ہے اور بچوں میں قوت مدافعت میں بھی واضح بہتری آ رہی ہے، نئی ٹیلی شیٹس کا نفاذ ایک مثبت قدم ہے۔

عدیل تصور  نے اس موقع پر کہا فرنٹ لائن ورکرز ملک بھر میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لئے پرعزم ہیں، جبکہ مہمان بچوں کا اندراج درست طریقے سے مخصوص کالم میں ہونا چاہئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرو پولیو ویژن کو ہر صورت حقیقت میں بدلیں گے، ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے قومی فریضے کے طور پر کام کرنا ہو گا، لاہور کو پولیو فری بنانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اجلاس کے اختتام پر عالمی ادارہ صحت کے مبصرین  نے لاہور انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا اور مہم کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے