اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ورلڈ بینک کے مشترکہ معاون مشن کا پنجاب ہیلتھ سپورٹ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ

14 Oct 2025
14 Oct 2025

(لاہور نیوز) ورلڈ بینک کے ٹاسک ٹیم لیڈر اور سینئر ہیلتھ اکنامسٹ جہانزیب سہیل کی سربراہی میں ایک مشترکہ مشن نے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام (این ایچ ایس پی) پنجاب میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس مشن کا مقصد پروگرام کے اہداف کے حصول کی رفتار کا جائزہ لینا، پچھلے مشن میں طے شدہ نکات پرعملدرآمد کو دیکھنا اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے عملی منصوبہ بنانا تھا۔

 اس موقع پر ڈاکٹر جہانزیب حسین، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) اور پروگرام ڈائریکٹر این ایچ ایس پی، نے اجلاس کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے بنیادی مراکز صحت (BHU) اور دیہی مراکز صحت (RHC) کو مرحلہ وار آؤٹ سورس کیا ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان مراکز میں تشخیصی اور سرجری  کی سہولیات  میں اضافہ ہوا ہے اور ریفرل سسٹم بھی مضبوط کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جہانزیب کے مطابق عملے کی تربیت اور نگرانی کا نظام بہتر بنایا گیا ہے، علاج کے معیاری طریقے اپنائے گئے ہیں اور نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی سطح پر ڈیٹا ڈیش بورڈز، دواؤں کے ذخیرے کی بہتر نگرانی اور عوامی رائے کے نظام نے سروسز کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔

اس موقع پر کیپٹن (ر) ڈاکٹر عثمان علی خان نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ محکمہ صحت و آبادی، مقامی حکومتوں اور ترقیاتی اداروں کے باہمی تعاون سے صحت کی بہتر اور مستحکم سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا اصل مقصد لوگوں کو بروقت علاج اور معیاری بنیادی صحت کی سہولت دینا ہے۔

محکمہ صحت و آبادی کی جانب سے مختلف پروگراموں کے سربراہان نے اپنے DLIs، بزنس پلانز اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ان میں کیپٹن (ر) ڈاکٹر عثمان علی خان (پروگرام ڈائریکٹر، پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام)، ڈاکٹر ثمرہ خرم (ای پی آئی)، ڈاکٹر قاسم (ٹی بی کنٹرول پروگرام)، سرفراز احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈیولپمنٹ وِنگ)، ڈاکٹر فارخ امین (ایم این ایچ سی)، خالد شریف (HISDU)، اور کرامت علی (کمیونیکیشن سپیشلسٹ، این ایچ ایس پی) شامل تھے۔

مشن نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ جہانزیب سہیل نے فیلڈ اور کمیونٹی سطح پر نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، جبکہ مائیکل کینٹ رینسن، سینئر اکنامسٹ، عالمی بینک نے محکمہ کی ٹیموں کی محنت اور قابلِ پیمائش نتائج کو سراہا۔

اجلاس میں ڈاکٹر علی مرزا (ہیلتھ سپیشلسٹ، عالمی بینک)، سپریہ مادھون (سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ، گلوبل فنانسنگ فسیلٹی)، کرس وولف (ڈپٹی ڈائریکٹر، گیٹس فاؤنڈیشن)، کیری میڈیسن گین (سینئر کنٹری منیجر، گیوی)، بریشنا اوریا (سینئر ہیلتھ فنانس سپیشلسٹ، گلوبل فنڈ) اور ماریا ویارڈ (ہیڈ آف ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن، ایف سی ڈی او) سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورلڈ  بینک، جی ایف ایف، گیٹس فاؤنڈیشن، گاوی، گلوبل فنڈ اور ایف سی ڈی او کے دیگر ماہرین اور افسران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے