اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے 17 اضلاع میں مزید کنزیومر پروٹیکشن کونسلز قائم کر دی گئیں

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کا 35 اضلاع تک دائرہ کاربڑھادیا گیا، پنجاب حکومت نے مزید 17 اضلاع میں کنزیومرپروٹیکشن کونسلزقائم کر دیں۔

گورنر پنجاب نے کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ 2005 کےتحت کونسلز کےقیام کی منظوری دیدی، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ اب سروسز فراہمی میں دشواری بارے شکایات کا بھی اندراج کروایا جا سکے گا، صارفین کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈائریکٹرکنزیومرپروٹیکشن کونسل عمران قریشی کو محکمانہ استعداد کار میں اضافےکی ہدایت کی گئی ہے، عوامی شکایات کےبروقت آزالے متعلقہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہی کونسل موجودہو گی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت 17 اضلاع میں کونسلز قائم کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول  نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کے قیام سے عوامی شکایات کے آزالے کا نظام مزید مؤثر ہو گا، نئی کونسلز میں اٹک، جہلم، نارووال، چنیوٹ، قصور، خوشاب، ٹوبہ، اوکاڑہ اور خانیوال شامل ہیں، لودھراں، مظفرگڑھ، حافظ آباد، جھنگ، پاکپتن، راجن پور، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بھی کونسلز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ بارےیہ اقدام صوبائی سطح پر سنگِ میل ثابت ہو گا، کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی ہیلپ لائن اور ایپلی کیشن کا جلد اجراکیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے