اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: رواں سال 143 پولیس افسروں و اہلکاروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگے، رواں سال پولیس افسروں و اہلکاروں کیخلاف 83 مقدمات درج کر لئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمات میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے 143 اہلکار نامزد کئے گئے، مقدمات میں 3 انسپکٹر، 17 سب انسپکٹر، 21 اے ایس آئی نامزد ہوئے ہیں۔

مختلف تھانوں میں درج شدہ مقدمات میں 102 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہیں، مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر کیا گیا، سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے پربھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

کینٹ ڈویژن میں 22، سٹی ڈویژن میں پولیس کے خلاف 15 مقدمات درج کئے گئے ہیں، ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن میں پولیس کیخلاف13، 13 مقدمات درج ہوئے جبکہ اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں 10، 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے