07 Oct 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔
پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض، سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں۔ امپائرز کی پرفارمنس کو باریکی سے جانچنے کے لئے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری 2 میں 24 امپائر شامل ہیں۔ میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل کا دس میچ ریفری حصہ ہیں۔
پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین امپائرز شامل ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلز پینل بنانے کا مقصد ملک بھر میں امپائرز اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
