اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بولر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ، چیئرمین پی سی بی کی شرکت

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بولر ابرار احمد کی کراچی میں ولیمے کی تقریب ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ولیمے میں شرکت کی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، اسد شفیق، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی ولیمے میں شریک ہوئے، مہمانوں کی مختلف اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر ابرار احمد ہفتے کی شب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کراچی کے مقامی ہال میں ابرار احمد کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، دلہنیا لینے کیلئے آمد پر 27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تھاپ پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا، تقریب میں قریبی رشتہ دار و عزیزو اقارب شریک ہوئے ۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 27 سالہ کھلاڑی کی بارات لے جاتے اور شادی ہال پہنچنے کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں، اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی کی چند تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ابرار احمد ولیمہ کے بعد ٹیسٹ سکواڈ جوائن کر لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے