اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات، ٹریفک پولیس کی اضافی نفری طلب

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے باعث تشویش لاحق ہونے پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے 3ماہ کے لئے 291 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کئے گئے، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے 29 ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مختلف اضلاع سے ٹریفک اسسٹنٹس کو 5 اکتوبر تک لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ٹریفک اسسٹنٹس کیپٹن مبین شہید ٹریفک پولیس لائنز مناواں میں رپورٹ کرینگے۔

ٹریفک اسسٹنٹس 6 اکتوبر 2025 تا 6 جنوری 2026 لاہور میں فرائض انجام دینگے،سی ٹی او لاہور آنیوالے اہلکاروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہونگے،ٹریفک اسسٹنٹس کو رہائش، کھانا اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی۔

بہاولپور سے 15، بہاول نگر سے 9، رحیم یار خان سے 8 ٹریفک اسسٹنٹس مانگے گئے ،ڈی جی خان سے 11، مظفر گڑھ 18، لیہ اور راجن پور سے 8، 8 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے۔

جھنگ سے 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ 11، چنیوٹ سے 6 ٹریفک اسسٹنٹ لاہور آئیں گے،گجرات سے 12، نارووال 9، منڈی بہاؤ الدین سے 7 ٹریفک اسسٹنٹ مانگے گئے،خانیوال ، وہاڑی سے 10، 10، لودھراں 8، جہلم سے 9 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے۔

چکوال سے 5، ساہیوال 12، اوکاڑہ اور خوشاب سے 7، 7 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے ۔سرگودھا سے 12، پاکپتن 6، میانوالی 7، بھکر سے 5 ٹریفک اسسٹنٹ مانگے گئےجبکہ شیخوپورہ سے 18، سیالکوٹ 20، قصور 10، ننکانہ صاحب سے 8 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے