اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سبزہ زار: فائرنگ کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) سبزہ زار این بلاک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور آگ لگا دی۔

واقعے میں 43 سالہ ثمر عباس جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ 40 سالہ کلثوم بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز اور فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے، آگ گھر کے اس کمرے میں لگائی گئی جہاں میاں بیوی موجود تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے، ثمر عباس کو گولی مار دی اور بعدازاں کمرے کو آگ لگا دی، پولیس اور فرانزک ٹیموں  نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے