اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

درآمدی اور مقامی تیار گاڑیوں کیلئے 62 لازمی معیارات مقرر

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(مدثر علی رانا) حکومت نے درآمدی اور مقامی تیار کردہ گاڑیوں کے لئے 62 لازمی معیارات مقرر کر دیئے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر یہ معیارات فوری طور پر لاگو ہوں گے جبکہ لوکل مینوفیکچررز کے لئے یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق 5 سال پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر 30 جون 2026 تک 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی، درآمدی گاڑیوں کے لئے ماحول دوست، سیفٹی، معیار اور ٹیسٹنگ کے بین الاقوامی سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

مزید برآں جاپان اور کوریا سمیت دیگر ممالک سے گاڑیاں درآمد کرنے سے پہلے متعلقہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سرٹیفیکیٹ درکار ہوں گے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ گاڑیوں کے سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے مراحل مکمل کرے گا۔

حکومتی پالیسی کے تحت حادثے میں تباہ شدہ، میٹر ٹیمپرڈ، خراب انجن یا بغیر چیسس نمبر والی گاڑیاں درآمد نہیں کی جا سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے