اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت مکمل

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی۔

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل ہو گئی، بند میں سیلاب سے پڑنے والے شگاف پر کر دئیے گئے۔سیلاب سے متاثرہ 1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیر مکمل کر لی گئی، نوراجہ بھٹہ بند پر 1250فٹ طویل شگاف پر کیا گیا، نوراجہ بھٹہ بند کو 3450فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیا گیا۔

ادھر موٹروے کی طرف حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی، دو سڑکوں پر 410فٹ طویل شگاف بھی پر کرلئے گئے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں 33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے، باقی بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں چوتھے نہر پر پڑنے والے 283فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے