اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔

عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ رہی،آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے