اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ، امریکا جرم میں شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے اور امریکا اس جرم میں شریک ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل بھی اسرائیل نے 83سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، غزہ میں اس وقت بھی ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امریکا پوری طرح اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق ہوجاتا ہے پھر دھوکا دیا جاتا ہے، قطر پرحملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے ہوا، اسرائیل نے قطر میں مذاکراتی ٹیم پر حملہ کیا، اسرائیل نے امریکا کی ایما پر قطر پر حملہ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا ذکر ہوا، نسل کشی کا لفظ بھی شامل کرنا چاہئے تھا، پوری دنیا میں بیداری کی لہر کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  گلوبل فلوٹیلا غزہ کی جانب گامزن ہے، اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، 2سال میں اسرائیل نے ساری حدوں کو پار کردیا ہے، یہ نظام انسانیت کو عدل فراہم نہیں کررہا، دنیا میں اس وقت طاقتوروں کا نظام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا نظام چل رہا ہے جو انسانیت کے خلاف اسلحہ فروخت کرتے ہیں، امریکی ریاست جمہوریت کی چیمپئن بنتی ہے، امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل کے خلاف اورغزہ کی حمایت میں احتجاج کرنے والوں کو نکال دیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 76فیصد امریکی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کے خلاف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے