اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ فائنل، اعلان جلد متوقع

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہورنیوز) قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اہم مشاورت مکمل ہو گئی، گزشتہ دو روز میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد ٹیسٹ سکواڈ فائنل کرلیا گیا جسے منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، محمد نواز کی سکواڈ میں شمولیت پر غور کیا گیا جبکہ صائم ایوب کی ناقص فارم بھی میٹنگ میں زیر بحث رہی، صائم ایوب کی جگہ امام الحق پہلی ترجیح بن گئے ہیں۔فیصل اکرم اور ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آذان اویس کے نام بھی سکواڈ کے لیے زیر غور ہیں۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا شامل ہیں، محمد نواز، فیصل اکرم، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد علی کے نام بھی امکانات میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب کو ڈراپ کرنے جبکہ روحیل نذیر اور کامران غلام کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اس بار سکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ کا کیمپ 29 ستمبر سے لگایا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ اظہر محمود آج عمرے کی سعادت حاصل کرنے روانہ ہوں گے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے