اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کا امکان

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم نے آخری بار دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر رکھا گیا، جس کی بڑی وجہ ان کا سٹرائیک ریٹ قرار دیا گیا۔ اس وقت چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا ماننا تھا کہ بابر اعظم جیسے سینئرز کے بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

تاہم بھارت کے خلاف حالیہ دو شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

چند روز قبل بابر اعظم کو ایشیا کپ کے لیے دبئی بھیجنے پر غور بھی کیا گیا، لیکن ٹورنامنٹ کے منتظمین نے واضح کر دیا کہ سکواڈ میں صرف کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ہی تبدیلی ممکن ہے۔

بدلتی صورتحال نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کی واپسی کے امکانات روشن بنا دیے ہیں۔ بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک سینئر بلے باز کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ واپسی کے بعد بابر اعظم اوپنر کے طور پر کھیلیں گے ،نمبر تین یا چار پر بیٹنگ کریں گے۔

بابر اعظم نے کئی شاندار ریکارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔ ان میں سب سے کم اننگز میں 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ مجموعی سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم واحد پاکستانی کپتان ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز دلایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے