اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہورنیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئلی اجلاس ہوا جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کے حوالے سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا کہ پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی، تاہم بعد ازاں گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔

ای سی سی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کمرشل درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی،پانچ سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔

اسی طرح ریگولیٹری ڈیوٹی 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی، مالی سال30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی، اجلاس  میں پی وی اے آر اے کیلئے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور ہوئی۔خیال رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں پٹرولیم، توانائی اور غذائی تحفظ کے وزراء سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے