اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے آسان ہاؤسنگ فنانس سکیم متعارف کرا دی

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے آسان ہاؤسنگ فنانس سکیم متعارف کرا دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مکان، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لئے اب سرکاری سکیم کے تحت قرض فراہم کیا جائے گا۔سرکلر کے مطابق قرض کی مالیت 20 سے 35 لاکھ روپے ہو گی، قرض 20 سال کے لئے اور قرض پر سبسڈی 10 سال کے لئے ہوگی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی فراہمی تمام بینکوں، مائیکرو فنانس اور ایچ بی ایف سی کے ذریعے ہوگی، بینک قرض کی پرائسنگ کائی بور پلس تین فیصد شرح سود پر کریں گے۔سرکلر کے مطابق صارف کو 20 لاکھ قرض فراہمی 5 فیصد اور 35 لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا۔

بینک قرض درخواستوں کی کوئی پروسسنگ چارجز نہیں وصول کریں گے، پہلی دفعہ گھر خریدنے والے قرض لینے کے اہل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے