اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا شہری سہولت اور ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کا پلان تیار

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور مؤثر تکمیل کے لیے "سمارٹ ایگزیکیوشن پلان" تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ پلان کےتحت تمام اضلاع کے سیوریج نظام کےتعمیراتی پراجیکٹس میں درجہ بندی کی گئی، ترقیاتی کاموں کوموسٹ کریٹیکل ، کریٹیکل اورلیس کریٹیکل کیٹیگریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 ترجمان  کے مطابق مختلف اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے ایم ڈیزنے ویڈیولنک کے ذریعےاجلاس میں شرکت کی، ایم ڈیزنے اپنے اضلاع کے مجوزہ سیوریج نظام کی تعمیروبحالی بارے پلان پیش کیے ،سب سے پہلے موسٹ کریٹیکل کیٹیگری کےترقیاتی کام سرانجام دیئےجائیں گے،ڈسپوزل و پمپنگ سٹیشنز، ٹرنک سیوریج، واٹر سپلائی نظام ، ٹیوب ویلز تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ سمارٹ پلان کےتحت موسمیاتی تغیرات کے تحت ترقیاتی کاموں کی پلاننگ کی گئی ، مون سون ، شدید بارشوں سے قبل کھدائی کے کام مکمل کرنے کےاحکامات جاری  کئے گئے، انتہائی توجہ طلب مسائل کے ترجیحی حل سے شہریوں کے بنیادی مسائل کا حل مؤثراندازمیں ہو سکے گا۔

 ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال بھی ممکن ہو سکے گا ، ٹیکنیکل ماہرین نےمجوزہ ترقیاتی کاموں بارےاہم تجاویز بھی پیش کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے