اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پراپرٹی ٹیکس پر 5 فیصد رعایت کا وقت ختم ہونے میں صرف 7 دن باقی

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس پر جاری 5 فیصد رعایت کی مدت ختم ہونے میں صرف 7 دن رہ گئے ہیں مگر شہریوں کی بڑی تعداد اب تک اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھا سکی۔

ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز ملازمین کی سستی کے باعث 40 فیصد سے زائد ٹیکس دہندگان کو اب تک چالان ہی موصول نہیں ہو سکے، لاہور میں ساڑھے 8 لاکھ پراپرٹی یونٹس میں سے صرف 57 فیصد کو چالان بھجوائے جا سکے ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 25 لاکھ پراپرٹی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ہر چالان پر کیو آر کوڈ موجود ہے اور اس کی ڈلیوری کے وقت پراپرٹی کی تصاویر بھی سسٹم میں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پہلے دو ماہ کے دوران 33 ارب روپے کی ریکوری کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم اب تک صرف 1 ارب 36 کروڑ روپے (تقریباً 4 فیصد) ٹیکس وصول کیا جا سکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ چالانوں کی بروقت ترسیل نہ ہونا ہے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے تمام ڈائریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ چالانوں کو فوری اور مؤثر طریقے سے ٹیکس دہندگان تک پہنچایا جائے تاکہ شہری بروقت ادائیگی کرکے رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے