اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کر دیا

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کو برطانیہ کی جانب سے بڑی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو کارگو آپریشنز کیلئے آفیشل لائسنس جاری کر دیا ہے۔

یہ کارگو لائسنس جسے ACC3 (Air Cargo or Mail Carrier operating into the Union from a Third Country Airport) کہا جاتا ہے، پی آئی اے کو اب یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہِ راست کارگو سروسز کا آغاز کرے۔

اس اہم پیشرفت سے قبل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانیہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے پی آئی اے کا تفصیلی ان سائیٹ آڈٹ کیا تھا جس میں پی آئی اے نے سکیورٹی، سسٹمز اور کارگو ہینڈلنگ کے تمام بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کا ثبوت دیا۔

آڈٹ میں کامیابی کے بعد برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پانچ سالہ کارگو لائسنس جاری کیا جو 2030 تک مؤثر رہے گا۔

اب پی آئی اے کو یہ اجازت حاصل ہو گئی ہے کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانیہ کے مختلف شہروں کیلئے کارگو سامان  لے جا سکے گا، یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو جلد ہی TCO (Third Country Operator Authorization) بھی جاری کیا جائے گا، جو پی آئی اے کی پروازوں کے مکمل بحالی کی جانب ایک اور مثبت قدم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے