اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صاحبزادہ فرحان کا ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوراعزاز

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے سال 2025 میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لئے، اوپننگ بلے باز نے 2025 میں 35 اننگز کھیل کر 1500 رنز مکمل کئے۔

صاحبزادہ فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان کے علاوہ محمد رضوان، بابراعظم اور شان مسعود بھی ایک سال میں 1500 رنز کر چکے ہیں۔

بابراعظم نے یہ سنگ میل تین مرتبہ حاصل کیا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 2019، 2021 اور 2024 میں 1500 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں یہ اعزاز دو دفعہ حاصل کیا، انہوں نے 2021 اور 2022 میں 1500 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

شان مسعود نے ٹی ٹوئنٹی میں 2022 میں 1500 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے 134 رن کا ہدف 18 اوورز میں حاصل کیا، محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فخر زمان نے17 رن بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے